گوادر: مسلح افراد کے ہاتھوں نوجوان اغواء

215

ساحلی شہر گوادر سے مسلح افراد نے نوجوان کو اغواء کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے فقیر کالونی میں واقع کرکٹ میدان کے قریب سے مسلح افراد نے قادر بخش دشتی کے بیٹے کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ۔

پولیس کے مطابق واقعہ زاتی لین دین کا ہے جبکہ واقعہ کے خلاف نوجوان کے لواحقین کی جانب سے گوادر تھانے میں ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔

گوادر پولیس کے مطابق اغواء کاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے پولیس نوجوان کی بازیابی کی کوشش کررہی ہے۔