تربت: دستی بم حملے میں ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

293

 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے چار مئی کو رات آٹھ بجکر تیس منٹ پر ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گرلز کالج کے قریب ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کیمپ کے حفاظتی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ دستی بم چوکی کے اندر گرا، جس سے وہاں سیکیورٹی پر معمور ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ترجمان نے کہا کہ تربت کے کچھ نام نہاد ”سیاسی اور سماجی شخصیات“ روزانہ کی بنیاد پر ایم آئی کیمپ جاکر حاضری لگاتے ہیں اور اپنا رپورٹ پیش کرتے ہیں۔ ان جیسے تمام افراد کی تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں۔ انہیں تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کے خاطر قومی تحریک کے راہ میں رکاوٹ نہ بنیں، ورنہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔