سبی: ریلوے ٹریک پر دھماکہ

340

بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم افراد نے جعفر ایکسپریس کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

لیویز کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا، حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان لیویز نے بتایا کہ جعفرایکسپریس مچھ سے لاہور جارہی تھی، کہ سبی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا۔

لیویز کے مطابق حملے میں مسافر محفوظ رہے جبکہ ریلوے ٹریک کو نقصان کا سامنا رہا۔