سبی میں شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ دوستین بلوچ

183

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انکے تنظیم کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بختیار آباد میں شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی۔ 

ترجمان کے مطابق ناکہ بندی کے دوران معدنیات لے جانے والی ایک بڑی گاڑی کو فائرنگ کر کے ناکارہ کردیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔