بولان کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

13

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یو بی اے سرمچاروں نے گزشتہ شام 6:00 بجے بولان میں کوئٹہ سبی قومی شاہراہ این-65 کڑتگ سیاہ پشت کے مقام پر ناکہ بندی قائم کی گئی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اس دوران تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری رہا اس دوران گزرنے والی گاڑیوں اور افراد کی جانچ پڑتال کے ساتھ علاقے کی آمدورفت پر کڑی نظر رکھی گئی۔ 

مزار بلوچ نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد قابض فوج اور مشکوک افراد کے سرگرمیوں پر نظر رکھنا اور دشمن کی نقل و حرکت کو محدود کرنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ناکہ بندی کے دوران ہمارے سرمچاروں نے شاہراہ سے گزرنے والے افراد سے ضروری پوچھ گچھ کی جبکہ مشکوک سمجھے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی تلاشی کا عمل بھی جاری رکھا اس دوران شاہراہ پر آمدورفت اور علاقے کی مجموعی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔ 

یو بی اے ترجمان نے مزید کہا ہے اس کارروائی کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے اور ہماری اس طرح کی کارروائیاں آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گی۔