بلوچستان: فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

293

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد ہلاک جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان بازار سونار مارکیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دزپروم کے رہائشی عبدالغفور ولد بہرام نامی شخص کو ہلک کردیا اور فرار ہوگئے-

واقعہ کی اطلاع ملتے پولیس اور لیویز ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، لاش اسپتال منتقل مزید کاروائی پولیس کررہی ہے-

دوسری جانب ضلع مستونگ میں بس اڈہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولوی ضیا الرحمٰن ابابکی نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نالاتے ہوئے چل بسے-

ادھر ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فیاض نامی شخص ہلاک جبکہ ضلع خضدار میں ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو لوٹنے کی واردات کے دؤران فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا-

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ بلیلی کسٹم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک حملہ آور فرار پولیس نے لاش تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا ہے، مزید کاروائی انتظامیہ کررہی ہے-

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند لبنان میں حادثاتی گولی چلنے سے خاتون زخمی ہوگئی ہے جسے طبی امداد کے لئے تربت منتقل کردیا گیا ہے-