نوشکی: پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپیں جاری، لاکھارو پل دھماکے سے تباہ

27

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ہژدہ خول پوسٹ سے متصل علاقے ریکو، نوشکی–خاران روڈ پر پیش قدمی کرنے والی پاکستانی فوج پر مسلح افراد کی جانب سے حملے کی اطلاع ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے ہژدہ خول پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے بعد فورسز اور مسلح افراد کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہیں۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح فورسز کی اضافی نفری نے علاقے میں پہنچنے کی کوشش کی، تاہم ریکو کے مقام پر پیش قدمی کے دوران حملے اور جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔

دوسری جانب ایک الگ اطلاع میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرخ کے علاقے میں لاکھارو کا پل دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔