کوئٹہ: فورسز گاڑی پر بم دھماکہ، 4 افراد ہلاک متعدد زخمی

614

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کےعلاقے کندھاری بازار میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دھماکا ہوا ہے جس میں چار افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس سے 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔