کیچ: فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

351

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونےوالے نوجوان کی شناخت میر وائس ولد خلیل احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو فورسز نے 28 فروری کی رات گئے تربت کے علاقے آبسر سے ان کے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔

خاندانی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق آج کرتے ہوئے کہا کہ میروائس تاحال فورسز کے تحویل میں ہے اس کے حوالے سے اہلخانہ کو اب کچھ نہیں بتایا گیا ہے وہ کہاں اور اس حال میں ہیں۔

خیال رہے کہ آج جبری گمشدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو رپورٹ ہوا ہے۔ اس سے قبل گوادر کے علاقے کلانچ میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا، جسکی شناخت حمید بلوچ ولد بابو محراب کے نام سے ہوئی ہے۔