قلعہ عبداللہ: گاڑی پر فائرنگ، پانچ افراد زخمی

363

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد کے زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو میزئی اڈہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں حبیب اللہ، عطا اللہ، محمد اشرف، کلیم اللہ اور عقل دین شامل ہیں۔ جن میں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔