بولان میں قابض فوج کے چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

164

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو فراہم کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ روز تقریباً شام 6:00  بجے کے قریب بولان کے علاقے تحصیل مچھ آب گم اور گیثانی کے درمیانی علاقے میں قائم قابض پاکستانی فوج چیک پوسٹ پر سنائپر اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان کے مطابق حملے کے نتیجے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے۔

مزار بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گے۔