تربت: طالب علم فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

254

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک طالب علم کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ طالب علم کی شناخت جہانزیب ولد فضل کے نام سے ہوئی ہے جو عطاء شاد ڈگری کالج کا طالب علم ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ طالب علم کو فورسز نے گذشتہ روز دو بجے تربت کے علاقے آبسر میں ہاتم جنرل اسٹور سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے جہانزیب فرسٹ ائیر کا طالب ہے اور فورسز نے اسے اس وقت حراست میں لیا ہے جب وہ سکینڈ ٹائم میں مذکورہ جنرل اسٹور میں کام کررہا تھا۔