مشکے میں قابض فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

504

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آواران کے علاقے مشکے میں دو حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جن میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ کے مطابق سرمچاروں نے ریندک اور میہی کے مقام پر قائم دشمن کے دو چوکیوں پر گرنیڈ لانچر سے گولے داغے اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا حملے کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دشمن کو مزید مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کا کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔