مند: ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا – بی ایل ایف

563

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے کیچ کے علاقے مند گیاب میں ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ چھ دسمبر بروز منگل  کیچ کے علاقےمند  گیاب کے فٹبال گراؤنڈ میں ہمارے سرمچاروں نے ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے بہرام ولد فقیر سکنہ مند ھوزی اور دین محمد ولد نائفسکنہ مند گیاب کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں افراد منحرف سرمچار تھے۔ دو ہزار بیس میں انہوں نے پاکستانی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ پھروہ پاکستانی فوج کی سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ بن گئے تھے۔ مذکورہ افراد  کیچ کے مختلف علاقوں میںپاکستانی فوج کے ساتھ متعدد آپریشنوں میں بھی شریک تھے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو کو تنگ کر کے بھتہ وصول کرنا، چوری ڈکیتیاور منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج کے آلہ کاروں کی تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں، کوئی بھی شخص بلوچ قومی تحریک کے سامنےرکاوٹ بننے کی کوشش کرے گا ان کا انجام یہی ہوگا۔

انہوں نے کہا مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فوج اور اس کے آلہ کاروں پر حملے جاری رہیں   گے۔