بلوچستان کو کمائی کا ذریعہ بنایا گیا ہے، بلوچ نوجوان ماورائے آئین ہر اقدام کو رد کرے – زبیر بلوچ

274

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( پجار) شال زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ مرکزی سیکرٹریٹ میںمنعقد ہوا۔ اجلاس کی شروعات شہداء کو سلامی پیش کی گئی اور شہداء کے قربانیوں کے اعتراف میں 2 منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی، اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے جن میں سیکرٹری رپورٹ، ملکی، علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال، تعلیمیاداروں کی موجودہ حالات، تنظیمی امور و بلوچستان میں جاری میگا پراجیکٹس شامل رہیں۔

اجلاس سے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ، ضلعی صدر نیشنل پارٹی حاجی عطا محمد، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری نعیم بلوچ، سی سیممبران ڈاکٹر طارق بلوچ، آغا سلمان شاہ، صوبائی سنئیر نائب صدر شفقت بلوچ، ایم جے بلوچ، وسیم بلوچ، ارشاد بلوچ و دیگر نےخطاب کیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے بلوچستان اس وقت سخت ترین حالات سے گزر رہا ہے۔ بلوچ نوجوان ماورائے آئین وقانون لاپتہ ہو رہے ہیں، قتل ہو رہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں، تعلیمی اداروں میں فورسز کی موجودگی اور مداخلت سے نا صرفتعلیمی اداروں کا توقیر ریزہ ریزہ ہو رہا ہے بلکہ تعلیمی اداروں میں آئے روز ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن سے نفرت بڑھ رہی ہےموجودہ حکومت کسی قسم کی ایکشن لیتے نظر نہیں آتی اس کی اصل وجہ جی حضوری اور چاپلوسی کے بنیاد پہ تعیناتیاں ہے جنکو ہر صورت مسترد کرتے ہیں ۔

مزید کہا کے بلوچستان کو تقسیم کی باتیں کرنے والوں کو پیغام دیتے ہیں کہ بلوچستان بلوچ قوم کا مادر وطن ہے اور ہم چاہتے ہیں کےجیسے بلوچ دیگر اقوام کے زمین اور اثاث کا احترام کرتا ہے ایسے ہی امیدیں ہم دیگر اقوام سے ہے لیکن کچھ دن قبل ایک قوم پرستپارٹی کی جانب سے بلوچستان کو تقسیم اور بلوچ وطن پہ دعویٰ کیا گیا ۔ بلوچ کسی کے زمین پہ آباد نہیں بلکہ اپنے زمین پہ آباد اوراپنے زمین کے حفاظت کے لئے جہد و جہد کررہا ہے ایسے بیانات سے برادر اقوام میں تلخیاں پیدا ہونگے الیکشن کمپین کے لئے دیگرکافی موضوعات موجود ہے بلوچ وطن کے دفاع و حفاظت کے لئے ضرورت پڑی تو اپنے جان و مال کا بھی پرواہ نہیں کرینگے ۔

آخر میں 3 رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بلوچ جبکہ آغا سلمان شاہ و ارشاد بلوچ ممبر تھے۔  جس کے مطابق

منصور بلوچ صدر، وسیم بلوچ جنرل سیکریٹری، امجد بلوچ سنئیر نائب صدر، ماجد بلوچ جونئیر نائب صدر، ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ سنئیرجوائنٹ سیکرٹری، شاہ زیب بلوچ جونئیر جوائنٹ سیکرٹری ، جبکہ آغا شعیب شاہ پریس سیکرٹری منتخب ہوئے۔