کیچ: فوجی قافلے پر مسلح افراد کا حملہ

501

آج بروز جمعرات صبح نو بجے نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا ہے۔

فورسز کے قافلے کو نامعلوم مسلح افراد نے کیچ کے علاقے بل کوالوہ کے مقام پر حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے، جبکہ حملے کے فوراً بعد جائی وقوعہ پر ہیلی کاپٹروں کو بھی دیکھا گیا۔

حملے کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے جبکہ علاقائی ذرائع نے بتایا کہ اس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔