مشکے: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

203

پاکستانی فورسز نے تین روز قبل بلوچستان کے علاقے مشکے سے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عمر ولد غلام قادر کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں مشکے کے علاقے نوکجو سے حراست میں لیا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع نے واقعہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں تین روز قبل فورسز نے رندک کیمپ بلالیا تھا ،جب وہ انکے حکم پر گئے انہیں فورسز نے حراست میں لینے کے بعد حبس بےجا رکھا۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر سے روزانہ کی بنیاد پر جبری گمشدگی کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ رواں ہفتے پاکستانی فورسز نے کراچی، خاران، کوئٹہ، خضدار سمیت مختلف علاقوں میں جبری گمشدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔