کوئٹہ: پاکستان فوج کے قافلے پر حملہ، دو اہلکار ہلاک، تین زخمی

596

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان فوج کے قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے اسپیشل آپریشن ونگ کے گاڑیوں کے قافلے پر گذشتہشام مسلح افراد نے حملہ کیا۔

حکام نے دو اہلکاروں کی ہلاکت اور صوبیدار سمیت تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ٹی بی پی ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں پر حملہ مارگٹ سے متصل زرغون کے علاقے گھاٹ میں اس وقت ہوا جبکہ وہ مذکورہعلاقوں آپریشن کے بعد واپس کوئٹہ آرہے تھے۔

گذشتہ دنوں قلات کے علاقے جوہان میں پاکستان فوج کے ایک گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ بلوچ لبریشنآرمی نے قبول کی تھی۔

مذکورہ حملے میں حکام نے تین اہلکاروں کی ہلاک کی تصدیق کی تھی جبکہ زخمیوں میں شامل نوشکی کا رہائشی اہلکار زخمی کیتاب نہ لاتے ہوئے گذشتہ روز کوئٹہ میں ہلاک ہوگیا۔

کوئٹہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیںمتحرک رہی ہیں۔