ڈیرہ بگٹی میں تیل اور گیس کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ٹی

416

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں جڈیر کھنڈغ کے مقام پر تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے تین بلڈوزر کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا جسکی ذمہ داری بی ایل ٹی قبول کرتی ہے۔

بیان میں ترجمان میران بلوچ نے مقامی اور غیر مقامی کمپنیوں کو تنبیہ کر دی ہے کہ وہ بلوچ ساحل وسائل کے لوٹ مار سے دور رہیں ورنہ ان کو نشانہ بنایا جائے گا ۔