ضلع ڈیرہ بگٹی میں سوئی رنگ روڈ پر مندر کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد اور فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مندر کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد اور ایف سی اہلکار آمنے سامنے آئے، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پاکستانی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم فائرنگ میں ملوث مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تاحال کسی تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ حکام کی جانب سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔



















































