مشکے میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

455

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے میں اوگار کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملےکی ذمہ داری قبول کر لی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کےترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دو ستمبر بروزجمعہ شام کےوقت ہمارے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے میں اوگار کے مقام پر پاکستانی فوج کے گشتی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔