نوشکی میں فوجی آپریشن جاری

2869

بلوچستان کے ضلع نوشکی اور قلات  کے پہاڑی سلسے میں پاکستان فوج کیجانب سے آپریشن کی جارہی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نوشکی کے پہاڑی سلسلوں دو سئے، منجرو، پاچنان

اور قلات شور پارود و گردنواح کے علاقوں میں فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔

فوجی آپریشن میں تاحال کسی جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہیں تاہم علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا دو ہیلی کاپٹر مسلسلعام آبادی کے اوپر محو پرواز ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ ماضی میں بھی یہ علاقے فوجی آپریشنوں کی زد میں رہے ہیں۔