زامران اور بولان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

743

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے دو مختلف حملوں میں زامران میں قابض پاکستانی فوج اور بولان میں ایک موبائل ٹاور کو حملوں میں نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج زامران کے علاقے نوانو میں قابض فوج کے اہلکاروں کو اس وقت ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ مرکزی کیمپ تک پانی لیجانے والے اہلکاروں کو پکٹ سیکورٹی فراہم کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے منصوبہ بندی کے تحت دشمن فوج کے خالی مورچے میں پہلے سے ہی بارودی سرنگ بچھادی تھی، جس کی زد میں آنے سے مورچے میں موجود دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔

جیئند بلوچ کے مطابق گذشتہ روز بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے بی بی نانی میں یوفون کمپنی کے ایک موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔ پاکستانی خفیہ ادارے مذکورہ ٹاور کو جاسوسی کے غرض سے استعمال کررہے تھے۔

بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مقصد کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔