جیکب آباد میں دستی بم حملہ، ایک شخص ہلاک، آٹھ زخمی

355

جیکب آباد کے علاقے مولا داد پھاٹک کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سرکاری گاڑی کے گزرنےکے دوران ہینڈ گرنیڈ سےحملہ کیا گیا۔

ایس ایس پی سمیر نور چنہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

سمیر نور چنہ نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں میں 3 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جیکب آباد سمیت چودہ اضلاع میں پولنگ ہونے جارہی ہے۔