بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں موبائل فون کی ایک دکان میں دستی بم حملے کے دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں شوکت، اس کا بیٹا باقر اور ظفر شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کا تعلق کشمور سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کے بعد فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



















































