تمپ میں ایف ڈبلیو او کے مشینری کو نذر آتش کیا – بی ایل ایف

720
فائل فوٹو

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے شاہاپ کلبر میں عسکری تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ 26 مئی کو سرمچاروں نے ضلع کیچ میں تمپ کے علاقے شاہاپ کلبر، وکاہی روڈ پر کام کرنے والے بلڈوزر کو نذر آتش کرنے کے ساتھ دیگر ساز و سامان کو بھی جلا دیا۔ مقامی افراد کو بلوچ ہونے پر چھوڑ دیا گیا اور تنبہہ کیا گیا کہ وہ قابض پاکستان کے سامراجی منصوبوں کا حصہ بننے سے گریز کریں، بصورت دیگر و اپنے نقصان کے ذمہ داری خود ہونگے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی عسکری کمپنی، ایف ڈبلیو او مقامی لوگوں و ٹھیکداروں کو اپنے منصوبوں کے لیے استعمال کر رہی ہے تاکہ وہ فوجی آمدورفت کے لیے سہولیات میسر کریں اور مقبوضہ بلوچستان میں اپنے قبضے کو مزید تقویت دے سکے، ہم ریاست کے ان ہتھکنڈوں سے بخوبی واقف ہیں اور سرمچار محاذ جنگ میں دشمن فورسز کو شکست سے دوچار کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی ٹھیکدار ریاستی سہولت کاری سے باز آئیں اورعسکری تعمیراتی منصوبوں کا حصہ بننے سے گریز کریں۔