بلوچستان کے رہائشی لاپتہ شخص کی لاش سندھ سے برآمد

668

بلوچستان کے ضلع سبی کے رہائشی امام بخش ولد کالو خان ابڈو کی لاش سندھ سے برآمد ہوا ہے-

ذرائع کے مطابق امام بخش کو رواں سال کے 28 اپریل کو سندھ کے علاقے سکھر میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا جسکی لاش آج حیدر آباد سے برآمد ہوئی –

لواحقین کے مطابق انہیں سی ٹی ڈی نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا اور بعد ازاں اسکی لاش برآمد ہوا؟ ہمیں انصاف دیا جائے –

خیال رہے کہ بلوچستان اور سندھ میں کئی لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن پر تشدد کے نشانات بھی پائے جاتے ہیں –

لواحقین، انسانی حقوق کی تنظیمیں لاپتہ افراد کی دوران حراست موت پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کی روک تھام کا مطالبہ بھی کرتے ہیں –