قلات: فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

947
File Photo

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

حملہ قلات کے علاقے جوہان کے مقام پر قائم فورسز کے کیمپ پر ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔