بولان میں فوجی آپریشن، فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپ

783
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے میں بولان میں ہرنائی سے متصل پہاڑی سلسلے میں پاکستان فوج کی جانب سے آپریشن کی جارہی ہے۔

آپریشن جھنترو کے پہاڑی سلسلوں میں جارہی ہے جبکہ اس دوران فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

بولان اور ہرنائی کے پہاڑی سلسلوں میں اس سے قبل بھی فوجی آپریشن کی جاچکی ہے تاہم علاقائی ذرائع کے مطابق اکثر عام آبادی ان آپریشنوں کی زد میں آتی ہے۔

گذشتہ دنوں بھی بولان کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی گئی۔ حکام نے آپریشنوں کے حوالے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔