بلوچستان: مختلف حادثات اور واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک

288

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ اور دیگر نوعیت کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

فائرنگ اور دیگر واقعات پنجگور، واشک اور بولان میں پیش آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ پسکول ندی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آفتاب نامی پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

پنجگور ہی کے علاقے چتکان ٹرمینل ایریا میں مکان کے واش روم سے پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو طویل میں لے کر شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا، تاہم دونوں واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

درین اثناء بولان کے علاقے گوگرت میں پکنک منانے جانے والا نوجوان کبیر احمد ولد نصیر احمد بولان ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والے ہونے والے نوجوان کا تعلق کیچی بیگ کوئٹہ سے بتایا جارہا ہے۔

ادھر ضلع واشک کے علاقے زرد سے اطلاعات ہیں کہ قبائلی کے درمیان تصادم نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہے ۔

لیویز فورس موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔