کیچ سے لاپتہ شخص بازیاب

293

بلوچستان کے ضلع کے کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

بازیاب ہونے والے شخص کی شناخت لیاقت ولد درمحمد کے نام سے ہوئی ہے۔

لاپتہ بلوچوں کی بازیاب کے لئے کوشاں تنظیم وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز نے مذکورہ شخص کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پہ اس عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ‏ہے کہ بلوچستان کے علاقے گوشندر بلیدہ سے ایک سال سے لاپتہ لیاقت ولد داد محمد بازیاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں وہی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔