بلوچستان کی تقسیم قبول نہیں، باڈرد کی بندش بلوچوں کا معاشی قتل ہے – بی این پی

336

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال کے مطابق بلوچستان کو شمال و جنوب کے نام پر تقسیم کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-

جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ، مرکزی کمیٹی کے ممبران حمل بلوچ، میر آہڑ، جمیل دشتی، ضلع کیچ کے سینئر نائب صدر شئے نزیر احمد اور دیگر خطاب کرتے کہا کہ بلوچستان کی تقسیم قبول نہیں ہے-

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک ہے جنوبی اور شمالی لے نام پر تقسیم کا سازش قبول نہیں کرینگے۔

مقررین نے کہا کہ باڈرد کی بندش بلوچوں کا معاشی قتل ہے، یہاں کا واحد روزگار باڈرد ہے اب یہ بھی ہمارے لوگوں سے چھین لیا گیا ہے –

احتجاجی ریلی میں بلوچستان کو شمال و جنوب کے نام پر تقسیم، بارڈر کی بندش، تربت میں زمینوں پر قبضے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید نعرے بازی، حکومت کی غلط اقدامات اورعوام دشمن پالیسیوں کی بھر پور مذمت کی گئی.