کوئٹہ: مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک

237

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح افراد کے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کو ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ صدام پھاٹک کے مقام پر پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا جہاں ضابطے کی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔