خضدار: فورسز کا اسلحہ برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

291

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ خضدار کے مقام پر بدھ 27 جنوری کی رات ہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق کارروائی کے دوران مسافر وین سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی۔ ملزمان مسافر وین کے ٹائروں میں دستی بم اور اسلحہ چھپا کر لے جا رہے تھے۔ آپریشن کے دوران مسافر وین کے ٹائروں سے دستی بم برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ اور گولا بارود کو تخریب کاری میں استعمال کرنا تھا۔

فورسز کے مطابق کارروائی میں گاڑی میں سوار 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔