سیاسی سمجھوتے تک طالبان جنگ بندی نہیں کریں گے- زلمے

135

امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے کہا  افغانستان میں سیاسی سمجھوتہ ہونے تک طالبان جامع اور مستقل جنگ بندی پر کسی بھی صورت تیار نہیں ہوں گے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ تنازعات کا شکار دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے، اس لیے مستقل جنگ بندی پر طالبان کا تیار ہونا غیرمعمولی بات نہیں۔

انہوں نے مزید کہا  تجاویز سامنے آئیں تو طالبان پرتشدد واقعات میں کمی پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔ امریکا اس معاملے پر افغان حکومت اور طالبان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔