امریکہ کی صورتحال افغانستان سے بدتر ہوگئی ہے – ٹرمپ

246

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مظاہروں کے سبب امریکہ کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہوگئی ہے۔ جو بائیڈن کا جیتنا ملک کو دوزخ میں دھکیلنے کے مترادف ہوگا، اس لیے ری پبلکنز امریکا کو دوزخ میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام بنادیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ نسل پرستی کیخلاف احتجاج کرنیوالوں کو کچلنے کے لیے اہم شہروں میں قانون نافذ کرنیوالے اہلکار بھیجے جائیں گے۔ پورٹ لینڈ اور اوریگن میں اہلکاروں کو بغیر وردی کے تعینات کیا جائے گا اور وہ سادہ گاڑیوں میں گشت کریں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھاکہ صورتحال افغانستان سے بھی زیادہ خراب ہے۔ یہ مظاہرے ان ریاستوں میں کیے جارہے ہیں جہاں لبرل ڈیموکریٹس اقتدار میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظاہروں کے نام پر افراتفری پھیلانے والے امریکا سے نفرت کرتے ہیں۔ نوبت یہ ہے کہ ریاستوں میں گورنر، میئر اور سینیٹرز بھی ان سے ڈرتے ہیں۔