مغربی بلوچستان : سراوان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

487

مغربی بلوچستان میں گذشتہ چند عرصے سے فائرنگ کے واقعات میں مشرقی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد مارے گئے ہیں ۔

ٹی بی پی نمائندے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مغربی بلوچستان کے علاقے سراوان میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

سراوان کے علاقے احمد آباد میں قتل ہونے والے شخص کی شناخت عبدالواحد ولد شفیع محمد کے نام سے ہوئی جس کا تعلق مشرقی بلوچستان کے علاقے پشتکو ٹوبائی واشک سے ہے ۔

تاحال قتل کے محرکات تاحال معلوم نہ ہوسکے ۔

مغربی بلوچستان میں فائرنگ و قتل کے پہ درپہ ہونے والے واقعات کے بعد موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ایرانی عسکری حکام نے بڑے پیمانے پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک سراوان ،چاہبار اور دیگر علاقوں سے متعدد افراد گرفتار ہوچکے ہیں ۔

تاہم گرفتار افراد کی شناخت ایرانی حکام نے تاحال ظاہر کی نہیں ہے ۔