پسنی: کلانچ لنک روڈ پر تلار ہوٹل کے قریب لاش برآمد

8

پسنی کلانچ لنک روڈ پر تلار ہوٹل کے قریب ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش کی تلاشی کے دوران نوجوان کی جیب سے ایک پرچی ملی ہے، جس پر ’’ریحان‘‘ کا نام درج ہے۔

ذرائع کے مطابق، مذکورہ شخص کو مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے، تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔