کوئٹہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد

278

برآمد ہونے والی دو لاشوں میں سے ایک کی شناخت ہوگئی۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں سے ایک کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ دوسرے کو شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہزارہ ٹاون قبرستان سے 28 سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے جس کی شناخت عباس علی ولد غلام علی کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول ہزارہ ٹاون کا رہائشی ہے جبکہ ان کے قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دریں اثنا قمبرانی روڈ پر انگور کے باغ سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آخری اطلاعات تک مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔