نوشکی سے کئی روز پرانی لاش برآمد

121

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی سے انتظامیہ کو کئی روز پرانی لاش ملی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے –

ڈاکٹروں کے مطابق برآمد ہونے والے لاش 22 روز پرانی ہے جس کی شناخت سرفراز ولد جمعہ خان کے نام سے ہوئی ہے جو نوشکی کاریز کا رہائشی ہے –

اطلاعات کے مطابق سرفراز پچھلے 22 دنوں سے لاپتہ تھے تاہم آج مقامی پولیس نے سرفراز کے لاش کو نوشکی سے برآمد کرلیا ہے-

یاد رہے 4 روز قبل نوشکی بازار سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی تھی جسے شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا اور اگست ہی کے اوائل میں نوشکی زاروچہ سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی تھی جسے مقامی انتظامیہ نے بغیر شناخت کے وہیں دفنا دیا تھا –

یہ بھی پڑھیں: لاوارث لاش – دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ

واضع رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اکثر اوقات لاشیں برآمد ہوتی ہے جن میں سے اکثریت لاشوں کو شناخت نہ ہونے پر لاوارث قرار دیکر دفنا دیا جاتا ہے تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت سیاسی جماعتوں کا موقف ہے کہ بلوچستان سے برآمد ہونے والی لاشیں لاپتہ افراد کی ہوسکتی ہیں جن کی شناخت ضروری ہے۔