ہرنائی سے ایک شخص کی لاش برآمد

289

ہرنائی، شاہرگ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ کرش کے مقام پر نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لاش چار روز پرانی ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

گذ شتہ دنوں ضلع مستونگ کے نواحی علاقے لاکا سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت لیویز سپاہی 60 سالہ اکبر شاہ ولد عبداللہ شاہ سکنہ درینگڑھ سے ہوئی تھی۔

واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تواتر کے ساتھ مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں، جن میں سے متعدد کی شناخت لاپتہ ہونے والے افراد سے ہوئی ہے، جن کے لیئے ان کے لواحقین احتجاج کر رہے ہیں۔

بلوچستان میں جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سمیت دوسرے تنظیموں اور پارٹیوں نے توتک میں اجتماعی قبر سے برآمد ہونے والے لاشوں کو جبری طور پر لاپتہ بلوچ افراد کی لاشیں قرار دی تھیں