گوادر : پانی بحران کے ستائے ہوئے شہری آپس میں لڑ پڑیں

148

گوادر میں پانی بحران کے ستائے ہوئے کلانچی پاڑہ کے مکین آپس میں لڑ پڑیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق  سی پیک والے شہر میں پانی کی قلت پر ستائے ہوئے لوگ آپس میں لڑ پڑیں ۔

لڑائی میں کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کے آزادانہ استعمال سے عبیداللہ، شوکت اور عبدالحکیم نامی شہری زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو  سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں انھیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔

جب کہ سر پر کلہاڑی کا گہرا زخم لگنے پر عبیداللہ کو کراچی منتقل کردیا گیا۔