خضدار: دس ہیلی کاپٹروں کی آمد، گردو نواح میں آپریشن کا خدشہ

157

خضدار شہر میں دس ہیلی کاپٹروں کی آمد، گردونواح کے کسی علاقے میں آپریشن کا خدشہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر خضدار میں دس ہیلی کاپٹروں سمیت کئی فوجی گاڑیاں پہنچ گئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق قریبی علاقوں میں آپریشن کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ خضدار بلوچستان کے مرکز میں واقع ہے اور بلوچستان کی سب سے بڑی فوجی چھاونیوں میں سے ایک خضدار میں قائم ہے۔

یاد رہے کہ خضدار کے قریبی علاقے جھاؤ میں گزشتہ کچھ دنوں سے فوجی آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جب کبھی بھی خضدار سے متصل علاقوں میں آپریشن کیا گیا ہے، ہیلی کاپٹرز اور فوج خضدار چھاؤنی میں جمع ہوئی ہے۔