نصیرآباد: ہندو پنچائت رہنماء کا بیٹا اغواء

162

‏نصیر آباد سے ہندو پنچائت رہنما کے بیٹے کو اغواء کرلیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے ہندو پنچائت کے رہنما پنڈت سیٹھ تارا چند کے بیٹے امرت کمار کو ڈیرہ مراد جمالی سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہندو برادری کے افراد خاص طور پر تاجر تاوان کے لیے اغواء ہوچکے ہیں۔

تاہم ابھی تک اس واقعے کی اصل وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔