بلوچستان : تمپ سے ایک شخص فورسز کے ہاتھوں اغواء

158

بلوچستان کے علاقے تمپ سے ایک شخص فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق فورسز نے تمپ کے علاقے ملانٹ میں چھاپہ مارکر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت خان محمد ولد جان محمد کے نام سے ہوئی ۔

علاقائی زرائع کے مطابق فورسز نے دوران چھاپہ گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ،۔