بلوچستان : دشت سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص گرفتاری کے بعد لاپتہ

101

بلوچستان کے علاقے دشت سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص گرفتاری کے بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق فورسز نے دشت کے علاقے جنتی بازار میں چھاپہ مار کر لوگوں سے ان کے شناختی کارڈ طلب کرنے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عبدالوہاب ولد علی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔