تربت: پاکستانی کمانڈوز پر حملہ، متعدد ہلاکتیں

930

تربت میں نامعلوم افراد کی شدید فائرنگ سے پاکستانی کمانڈوز کی دو گاڑیاں تباہ، متعدد ہلاکتیں

دی بلوچستان پوسٹ  کے نمائیندے کے مطابق نامعلوم افراد کی شدید فائرنگ سے تربت کے علاقے شاپک میں پاکستانی آرمی کے اسپیشل سروسز کمانڈو فورس کے دو گاڑیاں مکمل تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حملے میں کم سے کم پانچ کمانڈوز ہلاک اور چھ شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

ہلاک ہونے والے کمانڈوز کی شناخت حوالدار زاکر، لانس نائک مسعود، سپاہی فرمان اللہ، سپاہی محسود، اور سپاہی شہباز قیصر کے نام سے ہوئی ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں حوالدار قمبر، سپاہی اسداللہ، سپاہی سہیل، سپاہی بلال، سپاہی شفعت اللہ اور سپاہی حنیف شامل ہیں۔

ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کاخدشہ ہے۔

زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔