بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج شام ڈیرہ بگٹی کے علاقے کلیری میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا ۔ جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی جبکہ ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہپ یہ حملہ گذشتہ کئی روز سے ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کے ردِ عمل کے طور پر کیا گیا۔ سر باز بلوچ نے کہا کہ دوران آپریشن تنظیم کے جن ساتھیوں سے رابطہ منعقطع ہوا تھا وہ تمام با خیرت سے محفوظ مقامات پر پہنچ چکے ہیں۔ تاہم اس چار روزہ آپریشن کے دوران فورسز نے ساتھ بے گناہ اور نہتے بلوچوں کو شہید کیا جن میں ایک کی خاندان کے پانچ افراد جن میں تین بچے شامل تھے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مقامی خانہ بدوشوں کے مویشی قابض فورسز لوٹ کر لے گئے اور درجنوں گھروں کو بھی جلا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کیا گیا ہے اس دوران ایک درجن کے قریب لوگوں کو ریاستی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جو تمام مقامی مالدار طبقے سے تعلق رکھتے ہیں بی آر اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان فوج کی ان بے رحمانہ کا کاروائیوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ ہماری کاروائیاں آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے،
تازہ ترین
ہرنائی: آئی ای ڈی دھماکہ، فوجی گاڑی تباہ ہونے کی اطلاعات
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں سجو کے مقام پر آئی ای ڈی کے دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی...
بلوچستان: چار افراد جبری لاپتہ،ایک بازیاب
بلوچستان کے مختلف علاقوں سے چار افراد کی جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق...
بلوچستان: ٹریفک حادثے میں چار افراد جانبحق، تین لاشیں برآمد
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جانبحق جبکہ تین افراد کی لاشیں برآمد...
آہ کمانڈر قاضی (واھگ بزدار) – دینار بلوچ
آہ کمانڈر قاضی (واھگ بزدار)
تحریر: دینار بلوچ
دی بلوچستان پوسٹ
کچھ لوگ اس دنیا میں صرف زندگی گزارنے نہیں آتے، بلکہ اپنی سادگی، کردار، خلوص اور...
ڈیرہ بگٹی: 6 افراد کی لاشیں برآمد
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاشوں کی شناخت...

















































