دشت: فورسز نے شہید دودا کے رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا

396

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے دشت سے شہید دودا بلوچ کے رشتہ داروں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصلات کے مطابق فورسز نے گذشتہ روز جانبحق ہونے والے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچار دودا بلوچ کے دو چاچا ظہور فیصل اور رحمت سمیت متعدد رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے دودا بلوچ کا تعلق بلوچ مسلح تنظیم سے تھا جن کی نماز جنازہ آج صبح دشت درچکو میں پڑھایا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بلوچ مسلح تنظیموں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کے رشتہ داروں کو اس سے قبل بھی حراست میں لیا جاچکا ہے۔