کراچی: ماما قدیر کے آنکھ کا کامیاب آپریشن

373

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما ماما قدیر بلوچ کے آنکھ کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

ماما قدیر بلوچ نے ٹی بی پی نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں گذشتہ دنوں میں کوئٹہ سے کراچی منتقل ہوا جہاں ہمارے احتجاج کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ساتھ ہی طبیعت ناساز ہونے کے باعث مجھے چیک اپ کرانے پڑیں۔

 آج ‘ہائی آشمانی ہسپتال کراچی’ میں ماما قدیر بلوچ کے بائے آںکھ کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔

خیال رہے ماما قدیر بلوچ ایک دہائی کے زائد عرصے سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاج کررہے ہیں جبکہ انہوں نے اس حوالے سے کوئٹہ تا کراچی اور اسلام آباد تک لانگ مارچ میں بھی کیا ہے۔

ماما قدیر بلوچ پرعزم ہے کہ علاج مکمل ہونے کیساتھ ان کا آنے والے دنوں میں احتجاج جاری رہے گا، ساتھ ہی انہوں نے عوام سے دعاوں کی اپیل کی ہے۔